زبُور 17
داؤد کی دعا
1 خداوند ! میری التجا کو انصاف کے لئے سن۔
میں تجھے اونچی آواز سے پکار رہا ہوں۔
میں اپنی بات ایماند اری سے کہہ رہا ہوں۔
پس مہربانی کر کے میری فریاد سن۔
2 خدا ! تو ہی میرے بارے میں صحیح فیصلہ کریگا۔
توہی سچ کودیکھ سکتا ہے۔
3 میرا دل پرکھنے کو تو نے میرے دل کی گہرا ئی میں جھانکا۔
تو میرے ساتھ رات بھر رہا،
تُو نے مجھے جا نچا اور تجھے مجھ میں کو ئی کھوٹ نہ ملا۔
میں نے کو ئی بُرا منصوبہ نہیں رچا تھا۔
4 تیرے احکامات پر پا بند رہنے کے لئے میں نے ہر ممکن انسانی کوششیں کیں
جتنا کہ کوئی انسان کر سکتا ہے۔
5 میں تیرے راستوں پر چلتا رہا۔
میرے قدم تیری زندگی کے راستے سے نہیں پھسلے۔
6 اے خدا ! میں نے ہر موقع پر تجھ کو پکا را ہے اور تُو نے مجھے جواب دیا ہے۔
پس اب بھی تو میری عرض سن۔
7 اے خدا ! تُو اپنے چاہنے وا لوں کی مدد کرتا ہے
اور اُن کی جو تیری داہنی طرف رہتے ہیں۔
تو اپنے ایک عقیدتمند کی یہ فریاد سن۔
8 میری حفا ظت اپنی آنکھ کی پتلی کی طرح کر۔
مجھے اپنے پروں کے سائے میں چھپا لے۔
9 اے خدا وند! میری حفا ظت اُن شریروں سے کر، جو مجھے نیست ونابود کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وہ مجھے گھیر ے ہو ئے ہیں اور مجھے نقصان پہنچا نے کی کوششوں میں ہیں۔
10 شریر لوگ غرور کے باعث خدا کی بات پر کان نہیں دھر تے۔
وہ اپنی ہی ڈینگ ہانکتے ہیں۔
11 وہ لوگ میرے پیچھے پڑے ہو ئے ہیں،
اور میں اُن کے بیچ گھِر گیا ہوں۔
وہ مجھ پر وار کر نے کو تاک لگا ئے بیٹھے ہیں۔
12 وہ شریر لوگ ایسے ہیں جیسے کو ئی شیر جانوروں پر حملہ کر نے کے لئے گھا ت میں بیٹھا ہوا ہو۔
وہ شیر کی مانند جھپٹنے کو چھپے رہتے ہیں۔
13 اے خداوند اُٹھ! دشمن کا سامنا کر، اُسے پٹک دے،
اپنی تلوا ر سے میری جان کو ان شر پسندوں سے بچا۔
14 اے خداوند! تو اپنی قوّت سے اس دنیا سے بُرے لوگوں کو نکال۔
اے خداوند! کئی لوگ تیرے پاس مدد کے لئے آئیں گے جن کے پاس اس زندگی میں اب کچھ نہ رہا۔
انہیں کثیر غذا دے۔
ان کے بچّوں کو اتنا دے تا کہ وہ اپنے بچّوں کے لئے بھی کا فی مقدار میں غذا رکھ چھو ڑینگے۔
15 میں نے انصاف کے لئے دعا کی، اس لئے خداوند میں تیرے پاس سچيّ التجا سے آیا ہوں
اور تجھے ديکھتے ہو ئے بھر پور تسّلی پاؤنگا۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے