زبُور 18
موسیقی کے ہدایت کا رکے لئے خداوند کے خادم، داؤد کا نغمہ۔ اِس گیت کے الفاظ اُس نے خداوند سے اُس روز کہے جب خداوند نے اُ سے اُس کے سب دشمنوں اور ساؤل کے ہاتھ سے بچایا۔
1 اُ سنے کہا، “خداوند میری قوّت ہے،
میں تجھ سے محبت رکھتا ہوں۔”
میرا خدا میری چٹان ہے۔ میں حفا ظت کے لئے اُ سکی طرف دوڑوں گا۔
وہ میری سِپر ہے۔ اُس کی قوّت مجھے بچا تی ہے۔
وہ بلند پہا ڑوں میں میری محفوظ جگہ ہے۔
3 میں خداوند کو ، جو ستائش کے لا ئق ہے پکا روں گا۔
اور میں اپنے دشمنوں سے بچایا جا ؤں گا۔
4 میرے دشمنوں نے مجھے ما رنے کی کوشش کی۔
میں موت کی رسیّوں میں گھِرا ہوا ہوں۔
سیلاب مجھے موت کی جگہ لے جا رہا تھا۔
5 پا تا ل کی رسیّاں میرے چاروں طرف ہیں۔
اور مجھ پر موت کے پھندے ہیں۔
6 اپنی مصیبت میں میں نے خداوند کو پکا را۔
اُس نے اپنے گھر سے میری آوا ز سنی۔
اس نے مدد کے لئے میری فریاد کو سُنا۔
7 تب زمین ہل گئی اور کانپ اُ ٹھی۔
پہا ڑوں کی بنیاد یں ہل گئیں،
کیوں کہ خداوند بہت غضبناک ہوا تھا۔
8 خدا کے نتھنوں سے دھواں اُٹھا۔
اُ س کے منہ سے آ گ کے شعلے نکلے اُس سے آ گ کی چنگاریاں نکلیں۔
9 خداوند آسمان کو چیر کر نیچے اُترا۔
وہ گہرے کا لے بادلوں پر کھڑا تھا۔
10 وہ کرو بی پر سوار ہو کر اُڑا، بلکہ وہ تیزی سے ہوا کے بازوؤں پر اُڑا۔
11 خدا اپنے کو خیمہ کی طرح ڈھانکنے کے لئے گہرے کا لے بادلوں کو بنا یا۔
اور وہ گہرے گرجدار بادلوں میں گھِرا ہوا تھا۔
12 تب ، خدا کی چمکتی ہو ئی روشنی،
ژالوں کے بادلوں اور بجلی کی کرنوں سے نکل پڑی۔
13 اور خداوند آسمان میں گر جا۔
خدا ئے تعا لیٰ نے اپنی آوا ز سنا ئی۔ پھر اولے بر سے اور بجلیاں چمکیں۔
14 خدا نے تیر چلا کر دشمنوں کو بکھیر دیا۔
اُس نے تابڑ توڑ کوندتی بجلیاں بھیجیں اور وہ الجھن میں پڑے لوگوں کو بکھیر دیئے۔
15 خداوند ! جب تو نے زوردار آواز میں اپنا حکم دیا
تو پانی پیچھے ڈھکیلا گیا تھا سمندر کی تہہ دکھا ئی دینے لگی تھی
اور زمین کی بنیادیں نمودار ہو ئیں تھیں۔
16 خداوند اوپرآسمان سے نیچے اُترا اور میری حفا ظت کی۔
خداوند نے مجھ کو تھام لیا اور مصیبت کے گہرے پا نی سے با ہر نکا لا۔
17 میرے دشمن مجھ سے زیادہ زور آور تھے۔
وہ مجھ سے کہیں زیادہ طاقتور تھے، اور مجھ سے دشمنی رکھتے تھے۔ پس خدا نے مجھ کو پناہ دی۔
18 جب میں مصیبت میں تھا، میرے دشمنوں نے مجھ پر حملہ کیا۔
لیکن اُس وقت خداوند نے مجھ کو سہا را دیا۔
19 خداوند کو مجھ سے محبّت تھی۔
پس اُس نے مجھے بچایا اور مجھے کشادہ جگہ میں نکال بھی لا یا۔
20 میں معصوم ہوں، پس خداوند نے مجھے میرا اجر دیا۔
میں نے کو ئی غلطی نہیں کی۔
ا سنے میرے ہا تھوں کی پا کیزگی کے مطا بق مجھے بدلہ دیا۔
21 کیوں کہ میں خداوند کی را ہوں پر چلتا رہا۔
میں نے اپنے خدا، خداوند کے تئیں کو ئی بُرا کام نہیں کیا۔
22 میں تو خداوند کی شریعت کو ہمیشہ یاد کرتا ہوں۔
اور انہیں مانتا ہوں۔
23 میں اس کے سامنے پاک اور ایماندار تھا،
میں نے گناہوں سے خود کو دور رکّھا۔
24 کیوں کہ میں معصوم ہوں! اس لئے خداوند مجھے میرا اجر دے گا۔
میَں نے خدا کی نظر میں کو ئی برا ئی نہیں کی پس وہ میرے لئے بہتری کا ساماں مہیا کریگا۔
25 اے خداوند! تو بھروسے مند لوگوں کے لئے بھروسے مند ہو گا۔
تو سّچا ہوگا اس شخص کے لئے جو تیرے لئے سّچا ہے۔
26 اے خدا تو اچھّا ہے اور پاک ہوگا ان لوگوں کے لئے جو اچّھے اور پاک ہیں۔
لیکن تو بد کردار لوگوں کے لئے سمجھدار ہو گا۔
27 اے خداوند! تو عاجز لوگوں کی مدد کرے گا،
لیکن جن لوگوں میں غرور ہے، اُن کا تو غرور توڑتا ہے۔
28 اے خداوند! تو میرا چراغ روشن کر۔
میرا خدا میرے ارد گرد کی تا ریکی کو روشن کرتا ہے !
29 اے خداوند، تیری مدد سے، میں سپا ہیوں کے ساتھ دوڑ لگا سکتا ہوں۔
اور خدا کی مدد سے، میں دشمن کی دیواریں پھلانگ سکتا ہوں۔
30 خدا کی راہ صحیح ہے۔ اور خداوند کے الفاظ آزمائے ہو ئے ہیں۔
وہ اُس کو بچاتا ہے جو اُس پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
31 خداوند کو چھوڑ کر اور کو ئی خدا نہیں ہے۔
سوائے ہما رے خدا کے اور کو ئی چٹان نہیں ہے۔
32 مجھ کو خدا قوّت دیتا ہے۔
وہ پاک زندگی گذار نے میں میری مدد کرتا ہے۔
33 خدا میرے پیروں میں ہرن کی سی پھرتی دیتا ہے۔
اور مجھے میری اُونچی جگہوں میں قائم رکھتا ہے۔
34 اے خدا ، مجھ کو سِکھا کہ جنگ کیسے لڑوں؟
وہ میرے بازوؤں کو قوّت دیتا ہے ، جس سے میں پیتل کی کمان کی ڈور کھینچ سکوں۔
35 اے خدا ، اپنی سِپر سے میری حفا ظت کر۔
تو مجھ کو اپنے داہنے ہاتھ سے اپنی عظیم قوّت نواز کر سہا را دے۔
36 اے خدا ! تو میرے پیروں کو اور ٹخنوں کو مضبوط کر۔
تا کہ میں بغیر لڑ کھڑا ہٹ کے تیزی سے آگے بڑھوں۔
37 پھر میں اپنے دشمنوں کا تعا قب کر سکتا ہوں۔
اور انہیں پکڑ سکتا ہوں
اور اس وقت تک وا پس نہیں آؤں گا
جب تک کہ میرے دشمن فنا نہ ہو جا ئیں۔
38 میں اپنے دشمنوں کو شکست دوں گا۔ اُن میں سے ایک بھی کھڑا نہیں ہوگا۔
میرے سبھی دشمن میرے پیروں کے نیچے ہوں گے۔
39 اے خدا تو نے مجھے جنگ میں قوّت دی۔
اور میرے سب دشمنوں کو میرے آگے جھکا دیا۔
40 تُونے میرے دشمنوں کی پیٹھ میری طرف پھیر دی،
تا کہ میں اپنےسے عداوت رکھنے وا لوں کو کاٹ ڈالوں۔
41 جب میرے حریفوں نے مدد کوپُکا را تو انہیں مدد دینے کو ئی نہیں آیا۔
یہاں تک کہ انہوں نے خدا کو بھی پکا را۔ لیکن خداوند سے اُن کو جواب نہ ملا۔
42 میں اپنے دشمنوں کو کوٹ کوٹ کر گردوغبار میں ملا دوں گا، جسے ہوا اُڑا دے گی۔
میں نے اُن کو کچل دیا اور مِٹی میں ملا دیا۔
43 مجھے اُن سے بچا لے جو مجھ سے جنگ کرنا چاہتے ہیں۔
مجھے اُن قوموں کا سردار بنا دے،
جن کو میں جانتا تک نہیں ہوں تا کہ وہ میرے ماتحت میں رہیں گے۔
44 پھر وہ لوگ میری سنیں گے اور میرے فرمانبردار ہوں گے۔
غیر ملکی مجھ سے ڈریں گے۔
45 وہ غیر ملکی میرے آگے جھکیں گے۔ کیوں کہ وہ مجھ سے خوفزدہ ہوں گے۔
اور اپنے قلعوں سے تھر تھرا تے ہو ئے نکلیں گے۔
46 خداوند زندہ ہے۔ میں اپنی چٹان کی توصیف کرتا ہوں۔
میرا عظیم خدا میری حفا ظت کرتا ہے۔
47 وہی ایک خدا ہے جس نے میرے دشمنوں کو سزا دی
اور قوم کو میرے اختیار میں کیا۔
48 خداوند، تو نے مجھے میرے دشمنوں سے چھڑا دیاہے۔
تو نے میری مدد کی اُن لوگوں کو شکست دینے میں جو میرے خلاف کھڑے ہو ئے تھے۔
تو نے مجھے ظالم لوگوں سے بچا لیا۔
49 اے خداوند اس لئے میں قوموں کے درمیان تیری شکر گذاری
اور تیرے نام کی مدح سرا ئی کروں گا۔
50 خداوند اپنے بادشاہ کی مدد بہت سے جنگوں کو فتح حاصل کرنے کے لئے کرتا ہے۔
وہ اپنی سچّی محبت اپنے منتخب کئے ہو ئے بادشاہ پر ظاہر کرتا ہے۔
وہ داؤد اور اُن کی نسل کے لئے ہمیشہ وفاداری کرتا رہے گا۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔