زبُور 53
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے محلت کے سُر پر داؤد کا مشکیل
1 صرف بیوقوف لوگ ہی ایسا سوچتے ہیں کہ خدا نہیں ہے۔
ایسے لوگ بگڑے ، شریر اور نفرت انگیز ہو تے ہیں۔
وہ کو ئی اچھا کام نہیں کرتے۔
2 جنت میں سچ مچ ایسا خدا ہے جو یہ دیکھتا ہے
کہ کیا یہاں پر کوئی ایسا دانشمند شخص ہے
جو خدا کے مشورے کا طا لب ہے۔
3 لیکن سبھی لوگ خدا سے پھر گئے ہیں۔
ہر شخص نجس ہے۔
کوئی بھی شخص کو ئی اچھا عمل نہیں کرتا۔
نہیں ایک شخص بھی نہیں۔
4 خدا کہتا ہے ، “یقینًا یہ بُرے لوگ سچ کو جانتے ہیں۔ لیکن وہ میری عبادت نہیں کر تے۔
یہ بُرے لوگ میرے مقدّس لوگوں کو نیست ونابود کر نے کو تیار رہتے ہیں
جیسا کہ وہ اپنا کھا نا کھا رہے ہوں۔”
5 لیکن یہ بُرے لوگ اتنے خوفزدہ ہو ں گے جتنے وہ پہلے کبھی خوفزدہ نہیں ہو ئے۔
خدا نے ا ن بُرے لوگوں کو مسترد کیا ہے
وہ اسرائیل کے دشمن ہیں۔
خدا کے مقدّس لوگ اُن کو شکست دیں گے اور خدا ان شریروں کی ہڈیوں کو بکھیر دے گا۔
6 میں امید کرتا ہوں کہ خدا جو کو ہِ صیّون پر ہے
اِسرائیل کو کامیابی دلا ئے گا !
جب خدا اپنے لوگوں کو جلا وطنی سے لا ئے گا ،
یعقوب خوشی منائے گا۔
اور اسرائیل بہت شادماں ہو گا۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں29:6+یا29:6”حرمون پہا ڑ۔”31:24+مشکیل31:24کا صحیح مفہوم وا ضح نہیں ہے۔ شاید اس کے معنی ”مراقبے کی نظم” مشورے کی نظم ” یا فنکارانہ طور پر لکھی ہو ئی نظم ہے ”45:7+خوشی45:7کا تیل اپنے اوپر اور اپنے دوستوں پر ڈال۔ یہ ایک خاص تیل ہے جو بادشاہوں کو ، کاہنوں کو اور پیغمبروں کو مسح کر نے کے لئے خدا کی ہیکل میں رکھا جا تا ہے۔