زبُور 66
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے تعریف کا نغمہ
1 اے روئے زمین ! خدا کے لئے خوشی کا نعرہ لگا۔
2 اُس کے نام کے جلال کی ستائش کر۔
تعریف کے گیت گاتے ہوئے اُس کو احترا م دے۔
3 خدا سے کہو تیرے کام کیا ہی حیرت انگیز ہیں۔
اے خدا! تیری قوّت بہت عظیم ہے۔ تیرے دشمن جھک جا تے اور وہ تجھ سے ڈر تے ہیں۔
4 ساری زمین تجھے سجدہ کر ے گی ،
اور تیرے حضور گائے گی۔
5 تم ان حیرت انگیز کاموں کو دیکھو جو خدا نے کئے!
وہ کارنا مے ہم کو حیرت میں ڈالتے ہیں۔
6 اُس نے سمندر کو خشک زمین بنا دیا۔
اور اُس کے خوش و خرم لوگ دریا سے پیدل گذر گئے۔
7 خدا اپنی عظیم قدرت سے اِس دنیا پر حکومت کرتا ہے۔
خدا تما م لوگوں پر کڑی نظر رکھتا ہے۔
کو ئی بھی شخص اس کے خلاف نہیں ہو سکتا۔
8 اے لوگو! اپنے خدا کی ستائش کرو۔
تعریف کے گیت گاتے ہو ئے اُس کی ستائش کرو۔
9 خدانے ہم کو یہ زندگی دی ہے۔
وہ ہماری حفا ظت کرتا ہے۔
10 خدا نے ہما را امتحان لیا ہے۔ خدانے ہمیں ویسے ہی پرکھا، جیسے لوگ آ گ میں ڈال کر چاندی پرکھتے ہیں۔
11 اے خدا، تو نے ہمیں جال میں پھنسنے دیا۔
توُ نے ہم پر بھا ری بوجھ لا ددیا۔
12 تو نے ہمیں دشمنوں کے پیروں تلے روند وایا۔
توُ نے ہم کو آ گ اور پانی سے گھسیٹا۔
لیکن تو پھر بھی ہمیں محفوظ جگہ پر لے آیا۔
13-14 اس لئے میں تیرے گھر میں قربانیا ں چڑھا نے لا ؤں گا۔
جب میں مصیبت میں تھا تو میں نے تیری پناہ مانگی
اور میں نے تجھ سے بہت سی منّتیں کیں۔
اب اُن سب چیزوں کو جن کا میں نے عہد کیا تھا میں تجھے دے رہا ہوں۔
15 میں اپنے قصور کو مٹا نے کے لئے قربانی کے مینڈھوں کو لُوبان کے ساتھ نذر کر رہا ہوں۔
تجھ کو بیلوں اور بکروں کی قربانی پیش کرتا ہوں۔
16 ا ے سبھی لوگو! خداکے عبادت گذارو! آؤ،
میں تمہیں بتا ؤں گا کہ خدا نے میرے لئے کیا کیاہے۔
17 میں نے اُس سے دعا کی۔
میں نے اُس کی تمجید کی۔
18 میرا دل پاک تھا،
میرے مالک نے میری بات سنی۔
19 خدا نے میری سنی۔
خدا نے میری دعاء سن لی۔
20 خدا کی ستائش کرو۔
خدا نے مجھ سے مُنہ نہیں موڑا۔ اُس نے میری دعاء کو سن لیا۔
خدانے اپنی شفقت مجھ پر کی۔
3:7+لوگ3:7اُس وقت کہتے جب وہ “معاہدہ کا صندوق” اٹھا تے اور اسے اپنے ساتھ جنگ کے میدان میں لے آتے اس سے یہ ظا ہر کرنا کہ خدا ان کے ساتھ ہے۔3:8+یا3:8” ایک گیت جو داؤد کو وقف کیا گیا تھا۔4:5+مناسب4:5قربانی پیش کر۔5:5+زیادہ5:5تر ان لوگوں کے بارے میں کہا جا تا ہے جو خدا پر اعتماد اور یقین نہیں رکھتے۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ وہ احمق اور بدکردار ہیں۔5:12+یہ5:12ایک خصوصی آلہ ہو گا ، ایک خصوصی طرز کے ساتھ آلہ یا ایک گروہ جو عبادت گاہ میں موسیقی کا کام انجام دیتا ہے۔15:5+مکتام15:5کا صحیح معنی واضح نہیں ہے۔ شاید اس کا معنی ایک بہترین ترتیب کا گیت ہوگا۔ یہ گیت ہو سکتا ہے داؤد نے لکھا ہو گا یا ان سے منسوب ہے18:2+خدا18:2کا نام ، اس نام سے ظا ہر کیا جاتا ہے کہ خدا حفاظت کی محفوظ جگہ ہے۔18:2+ایک18:2عمارت یا حفاظت کے لئے اونچے اور مضبوط دیواروں سے گھرا ہو ا شہر۔21:13+اس21:13نغمہ کے لئے یہ ایک دُھن ہے۔ لیکن شاید یہ ایک قسم کے آلہ کا حوالہ ہے۔22:7+یہ22:7علامتیں ہیں جو لوگوں کی مایوسی ، نفرت یا شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں29:6+یا29:6”حرمون پہا ڑ۔”31:24+مشکیل31:24کا صحیح مفہوم وا ضح نہیں ہے۔ شاید اس کے معنی ”مراقبے کی نظم” مشورے کی نظم ” یا فنکارانہ طور پر لکھی ہو ئی نظم ہے ”45:7+خوشی45:7کا تیل اپنے اوپر اور اپنے دوستوں پر ڈال۔ یہ ایک خاص تیل ہے جو بادشاہوں کو ، کاہنوں کو اور پیغمبروں کو مسح کر نے کے لئے خدا کی ہیکل میں رکھا جا تا ہے۔58:10+حقیقتًا58:10”وہ اپنے پا ؤں شریر لوگوں کے خون سے دھو ئے گا۔59:9+یا59:9”میری طاقت، میں تیری اُمید کر رہا ہوں”59:13+تب59:13لوگ جانیں گے کہ خدا یعقوب اور ساری سلطنت پر حکومت کر ے گا۔