26
1 دربانوں کے گروہ:
قورحیوں میں سے قورا کا بیٹا مسلمیاہ ، قورا جو آسف کے بیٹوں میں سے ایک تھا۔
2 مسلمیاہ کے بیٹے تھے : زکر یاہ سب سے بڑا بیٹا تھا ، یدی عیل دوسرا بیٹا تھا ، زبدیاہ تیسرا بیٹا تھا۔ اور نتنی ایل چو تھا بیٹا تھا۔
3 عیلام پانچواں بیٹا تھا۔ یہوہانان چھٹا بیٹا تھا۔ اور الیو عینی ساتواں بیٹا تھا۔
4 عو بید ادوم اور اس کے بیٹے : عوبید ادوم کا سب سے بڑا بیٹا سمعیاہ۔ یہو زا باد اس کا دوسرا بیٹا تھا۔ یوآخ اس کا تیسرا بیٹا تھا۔ سکا ر چوتھا بیٹا تھا۔ نتنی ایل اس کا پانچواں بیٹا تھا۔
5 عمی ایل اس کا چھٹا بیٹا تھا۔ اشکار اس کا ساتواں بیٹا تھا۔ اور فعلتی اسکا آٹھواں بیٹا تھا۔ خدا نے عوبید ادوم پر حقیقی طور پر فضل کیا۔
6 عوبید ادوم کا بیٹا سمعیاہ کے بھی بیٹے تھے۔ جو کہ اپنے باپ کے خاندان میں قائدین تھے کیوں کہ وہ لوگ لیاقت والے آدمی تھے۔
7 سمعیاہ کے بیٹے : عتنی ، رفائیل ، عوبید ، ایلزاباد ، جنکی لیاقت والے بھا ئی الیہود اور سماکیاہ تھے۔
8 وہ تمام لوگ عوبید ادوم کی نسل سے تھے۔ وہ لوگ اور انکے رشتے دار کام کرنے کے لئے طاقتور قابل لائق آدمی تھے۔ عوبید ادوم کی ۶۲ نسلیں تھیں۔
9 مسلمیاہ کے بیٹے اور رشتے دار تھے جو لیا قت والے آدمی تھے وہ کل ملا کر ۱۸ تھے۔
10 حو سہ جو کہ مراری خاندان سے تھے انکے بیٹے تھے : پہلا سمری تھا۔ اصل میں سمری پہلو ٹھا نہیں تھا لیکن اس کے باپ نے اسے پہلو ٹھا کے طور پر چن لیا تھا۔
11 خلقیاہ اس کادوسرا بیٹا تھا۔ طبلیاہ اس کا تیسرا بیٹا تھا اور زکریاہ اس کا چو تھا بیٹا تھا۔ کل ملا کر حو سہ کے ۱۳ بیٹے اور رشتے دار تھے۔
12 یہ سب دربانوں کے گروہ ہیں جن کی فہرست قائدین کے طور پر بنائی گئی تھی۔ جنکا کام خدا وند کے گھر میں خدمت کرنے کا ویسا ہی تھا جیسا انکے رشتے داروں کے لئے تھے۔
13 وہ لوگ ہر ایک خاندان کے لئے چاہے وہ چھو ٹا ہو یا بڑا ہر ایک پھا ٹک کی ذمہ داری کے لئے قرعہ اندازی کئے۔
14 مسلمیاہ مشرقی پھا ٹک کی حفاظت کے لئے چنا گیا تھا۔ تب اسکے بیٹے زکر یاہ ، عقلمند مشیر کے لئے قرعہ ڈا لا گیا۔ وہ شمالی پھا ٹک کے لئے چنا گیا۔
15 عوبید ادوم جنوبی دروازہ کے لئے چُنا گیا۔ اور عوبید ادوم کے بیٹے گودام کی پہریداری کے لئے چنے گئے تھے۔
16 سفیم اور حوسہ مغربی دروازہ اور اوپری سڑک کے سلکت پھاٹک کے لئے چنے گئے تھے۔
دربان ایک دوسرے کے بغل میں کھڑے رہتے تھے۔
17 مشرقی دروازے پر چھ لا وی ہر روز کھڑے ہو تے تھے۔ شمالی دروازے پر چارلاوی ہر روز کھڑے رہتے تھے اور چار لاوی ہر روز جنوبی دروازے پر کھڑے رہتے تھے اور دو محافظ گودام پر پہرا دیتے تھے۔
18 دومحافظ مغربی عدالت پر رہتے تھے اور چار محافظ عدالت کی سڑک پر رہتے تھے۔
19 یہ دربانوں کے گروہ تھے۔ جو قورا اور مراری کے خاندان سے تھے۔
20 دوسرے لاوی اور انکے رشتے دار خدا کے گھر کے خزانہ کے وقف کئے گئے تحفوں کے نگراں کار تھے۔
21 لعدان کی نسلیں جو کہ جیر شون خاندان سے تھے اور لعدان کے خاندانوں کے قائد تھے ، وہ تھے: یحی ایل ،
22 اس کا بیٹا زیتام اور اسکا بھا ئی یوایل تھا۔ وہ خدا وند کے گھر کی خزانہ گاہ کے نگراں کار تھے۔
23 دوسرے قائدین کو عمرام اظہار ، حبرون اور عزّی ایل کے خاندا نی گروہ سے چُنا گیا تھا۔
24 موسیٰ کا بیٹا جیر شون، جیر شون کا بیٹا سبوایل اعلیٰ خزانچی تھا۔
25 اس کے رشتے دار جو کہ الیعزر سے تھے : الیعزر کا بیٹا رحبیاہ ، اس کا بیٹا اشعیاہ ، اس کا بیٹا یو رام ،اس کا بیٹا زکری اور ا سکا بیٹا سلومیت۔
26 سلومیت اور ان کے رشتے دار ان تمام چیزوں کے نگراں کار تھے جسے بادشاہ داؤد، ہزاروں اور سیکڑوں فوج کے عہدیدار وں اور دوسرے سپہ سالاروں نے وقف کئے تھے۔
27 انہوں نے جنگوں میں لی گئی مال غنیمت میں سے کچھ چیزیں خداوند کے گھر کو بنانے کے لئے وقف کئے۔
28 سلومیت اور اس کے رشتہ دار سموئیل سیر ، قیس کا بیٹا ساؤل ، نیر کا بیٹا ابنیر اور ضرویاہ کا بیٹا یو آب کے ذریعہ دی گئی مقدس چیزوں کی بھی دیکھ بھال کر تے تھے۔
29 اظہار یوں میں سے : کنانیاہ اور اس کے بیٹے ہیکل کے باہر کا کام اسرائیل کے عہدے داروں اور منصفوں کی طرح انجام دیا کر تے تھے۔
30 حبرو نیوں میں سے : حسبیاہ اور اس کے رشتے دار جو کہ کل ملا کر ۱۷۰۰ لیاقت وا لے آدمی تھے دریائے یردن کے مغربی اسرائیل کے لئے ، خداوند کے تمام کا موں کے لئے اور بادشاہ کی خدمت کے لئے ذمہ دار تھے۔
31 جہاں تک کہ حبرونیوں کی بات ہے ، یر یاہ ان کی خاندانی تاریخ کے مطابق ان لوگو ں کا قائد تھا۔داؤد کی دورِ حکومت کے چالیسویں سال ان لوگو ں نے دستاویز ات تلاش کیا اور جلعاد کے یعزیر سے ان لوگوں کے درمیا ن سے لیاقت وا لے لوگو ں کو پا یا۔
32 یریاہ کے ۷۰۰, ۲ رشتے دار تھے جو کہ ان کے خاندان کے لیاقت وا لے قائدین تھے ، اور بادشا ہ داؤد ان لوگو ں کو روبنیوں، جادیوں اور منسیوں کے آدھے قبیلہ پر ذمہ دار مقرر کیا۔ وہ سبھی خدا سے متعلق سبھی کاموں اور بادشا ہ کے تمام معاملوں کے نگراں کار تھے۔
7:23+یہ7:23عبرانی لفظ کی طرح ہے جس کے معنیٰ “ خراب ” یا “ تکلیف ” کے ہیں۔13:11+اس13:11کا مطلب عزّہ پرپھٹ پڑنا ہے۔14:11+ادبی14:11طور پر اس کا مطلب ہے “ خدا وند توڑ تا ہے –”14:14+اس14:14درخت کی صحیح پہچان معلوم نہیں ہے –کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ یہ بلسان یا بیدا کا درخت ہے – لیکن عبرانی میں کبھی کبھی اسے بقا ئیم نامی ایک جگہ سمجھا جاتا ہے -15:12+بمعنی15:12اپنے آپ کو خدا وند کی خدمت کے لئے تیار کرنا۔15:20+اس15:20لفظ کا صحیح معنیٰ معلوم نہیں ہے لیکن شاید کہ اس کا مطلب اونچا نصب کیا ہوا15:21+ہم15:21لوگ اس لفظ کا صحیح مطلب نہیں جانتے ہیں لیکن شاید کہ اس کا مطلب نیچے نصب کیا ہوا۔17:10+اس17:10کے معنیٰ حقیقی مکان کے نہیں۔ بلکہ اس کے معنیٰ خدا وند داؤد کے خاندان سے ہی لوگوں کو کئی کئی سال تک بادشاہ بنائے گا۔