27
1 یہ اُن اسرائیلی لوگوں کی فہرست ہے جو بادشاہ کی فوج میں خدمت کر تے تھے۔ ہر ایک گروہ ہر سال ایک مہینے اپنے کام پر رہتا تھا۔اس میں خاندانوں کے کپتان ، جنرل اور پو لیس کے لوگ تھے جو بادشاہ کی خدمت کرتے تھے۔ ہر فوجی گروہ میں ۲۴۰۰۰ آدمی تھے۔
2 زبدی ایل کا بیٹا یسو بعام پہلے مہینے کے لئے پہلے گروہ کا قائد تھا۔ اسکے گروہ میں ۴۰۰، ۲ آدمی تھے۔
3 یسو بعام فارس کی نسلوں میں سے ایک تھا اور وہ پہلے مہینے کے لئے فوجی افسروں کا قائد تھا۔
4 دو دائی کے دوسرے مہینے کے لئے فوجی گروہ کا قائد تھا۔ وہ اخوح سے تھے۔مکوت اس کے یونٹ میں سپہ سالار تھا، جسکی تعداد ۴۰۰,۲ تھی۔
5 تیسرا سپہ سالار بنا یا ہ تھا۔ بنایا ہ تیسرے مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ بنایاہ یہویدع کا بیٹا تھا۔ یہویدع کا ہن کا قائد تھا۔ بنایا ہ کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔
6 یہ وہی بنایاہ تھا جو تیس جانبازوں میں سے ایک تھا اور تیس کا نگراں کار تھا۔ اس کا بیٹا عمّیز باد اس کے یونٹ میں سپہ سالار تھا جنکی تعداد ۰۰۰, ۲۴ تھی۔
7 چو تھا سپہ سالا ر عساہیل تھا۔ عساہیل چوتھے مہینے کا سپہ سالا ر تھا۔ عسا ہیل یو آب کا بھا ئی تھا۔ بعد میں عساہیل کا بیٹا زبد یاہ اس کی جگہ سپہ سالا ر کے طور پر لیا۔ عساہیل کے گروہ میں ۰۰۰, ۲۴ آدمی تھے۔
8 پانچواں سپہ سالار شہوت تھا۔ وہ پانچویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ شہوت یزراحی کے خاندان سے تھا۔ اس کے گروہ میں ۰۰۰, ۲۴ آدمی تھے۔
9 چھٹا سپہ سالار عیرا تھا۔عیرا چھٹے مہینے کا سپہ سالار تھا۔ عیرا عقیس کا بیٹا تھا۔ عقیس تقوعی شہر کا تھا۔ عیرا کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔
10 ساتواں سپہ سالار خلص تھا۔خلص ساتویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ وہ فلونی لوگوں میں سے تھا اور افرائیم کی نسل میں سے تھا۔ خلص کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔
11 آٹھواں سپہ سالار سبکی تھا۔ سبکی آٹھویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ سبکی حوسہ کا تھا۔ سبکی زارح کے خاندان سے تھا۔ سبکی کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔
12 نواں سپہ سالار ابیعزر تھا۔ ابیعزر نویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ ابیعزر عنتوتی شہر کا تھا۔ ابیعزر بنیمین کے خاندانی گروہ کا تھا۔ ابیعزر کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔
13 دسواں سپہ سالار مہرائی تھا۔ مہرائی دسویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ مہرائی نطوفات سے تھا۔ وہ زارح کے خاندان سے تھا۔ مہرائی کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔
14 گیارہواں سپہ سالار بنایاہ تھا۔ بنایاہ گیارہویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ بنایاہ فر عا تون سے تھا۔ بنایا ہ افرائیم کے خاندانی گروہ سے تھا۔ بنایاہ کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔
15 بارہواں سپہ سا لار خلدی تھا۔ خلدی بارہویں مہینے کے لئے سپہ سالار تھا۔ خلدی نطو فات سے تھا۔ خلدی عتنی ایل کے خاندان سے تھا خلدی کے گروہ میں ۰۰۰,۲۴ آدمی تھے۔
16 اسرائیل کے قبیلوں کے یہ قائدین تھے :
رُوبن: الیعزر ذکری کا بیٹا تھا۔
شمعون : معکہ کا بیٹا سفطیاہ تھا۔
17 لا وی : قمو ایل کا بیٹا حسبیاہ ، ہارون ، صدق،
18 یہودا ، الیہو : الیہو داؤد کے بھا ئیوں میں سے ایک تھا۔
اشکار : میکا ایل کا بیٹا عمری۔
19 زبولون : عبدیاہ کا بیٹا اسماعیاہ۔
نفتالی : عزری ایل کا بیٹا یریموت۔
20 افرائیم : عزاز یاہ کا بیٹا ہو سیع۔
منسّی کا آدھا قبیلہ : فدایاہ کا بیٹا یو ئیل۔
21 جلعاد میں منسّی کا آدھا قبیلہ : زکر یاہ کا بیٹا عیدو۔
بنیمین : ابنیر کا بیٹا یعسی ایل۔
22 دان : یروحام کا بیٹا عزرایل۔
یہ اِسرائیل کے قبیلوں کے قائدین تھے۔
23 داؤد نے بنی اسرائیلیوں کو گننے کا فیصلہ کیا۔ اس نے بیس سال یا اس سے کم لوگوں کو نہیں گنا کیوں کہ خدا وند نے وعدہ کیا تھا کہ بنی اسرائیلیوں کی تعداد اتنی ہی ہوگی جتنے کہ آسمان میں تارے۔
24 ضرویاہ کے بیٹے یوآب نے لوگوں کو گِننا شروع کیا لیکن وہ گنتی کو پورا نہیں کر سکے۔ کیوں کہ اسی وجہ سے خدا بنی اسرائیلیوں پر غصہ ہوا اور اس لئے لوگوں کی تعداد بادشاہ داؤد کی تاریخ کی کتاب میں درج نہیں کی گئی۔
25 یہ ان آدمیوں کی فہرست ہے جو بادشاہ کی جائیداد کے ذّمہ دار تھے :
عدی ایل کا بیٹا عز ماوت بادشاہ کے گودام کا نگراں کار تھا۔
عزویاہ کا بیٹا یہونتن ، بیرون شہر کے ، شہروں کے ، گاؤں کے اور قلعوں کے گوداموں کا نگراں کار تھا
26 کا لب کا بیٹا عزری کھیتوں میں کاشتکاری کرنے وا لا کسانوں کا نگراں کار تھا۔
27 رماتی سمعی انگور کے کھیتوں کا نگراں کار تھا۔
شفامی زبدی مئے فروخت کرنے والوں کے لئے انگوروں کا نگراں کار تھا۔
28 بعل حنان مغربی پہا ڑی ملک میں زیتون اور گولر کے درختوں کا نگراں کار تھا۔ بعل حنا جادری تھا۔
یوآس زیتون کے تیل کے گودام کا نگراں کار تھا۔
29 شارونی شطری شارون کے علا قہ میں چرنے والے جانوروں کا نگراں کار تھا۔
عدلی کا بیٹا سافط وادی میں مویشیوں کے جھنڈ کا نگراں کار تھا۔
30 اوبِل اونٹوں کا نگراں کار تھا۔ اوبل اسما عیلی تھا۔ یہدیا گدھوں کا نگراں کار تھا۔ یہدیا مرونی تھا۔
31 یازیز بھیڑوں کا نگراں کار تھا۔ یازیز ہاجری لوگوں میں سے تھا۔
یہ تمام آدمی بادشاہ داؤد کی جائیداد کے زیر نگراں تھے۔
32 داؤد کا چچا یونتن ایک دانشمند آدمی ، ایک شاہی صلاح کار اور ساتھ ہی ساتھ منسی بھی تھا۔ حکمونی کا بیٹا یحی ایل بادشاہ کے بیٹوں کی دیکھ بھال کر تا تھا۔
33 اخیتفل بادشاہ کا مشیر تھا۔ حوسائی بادشاہ کا دوست تھا۔ حو سائی ارکی لوگوں میں سے تھا۔
34 بعد میں یہو یدع اور ابی یاتر اخیتفل کے جانشین ہو ئے۔ یہو یدع بنایا ہ کا بیٹا تھا۔ یوآب بادشاہ کی فوج کا سپہ سالار تھا۔
7:23+یہ7:23عبرانی لفظ کی طرح ہے جس کے معنیٰ “ خراب ” یا “ تکلیف ” کے ہیں۔13:11+اس13:11کا مطلب عزّہ پرپھٹ پڑنا ہے۔14:11+ادبی14:11طور پر اس کا مطلب ہے “ خدا وند توڑ تا ہے –”14:14+اس14:14درخت کی صحیح پہچان معلوم نہیں ہے –کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ یہ بلسان یا بیدا کا درخت ہے – لیکن عبرانی میں کبھی کبھی اسے بقا ئیم نامی ایک جگہ سمجھا جاتا ہے -15:12+بمعنی15:12اپنے آپ کو خدا وند کی خدمت کے لئے تیار کرنا۔15:20+اس15:20لفظ کا صحیح معنیٰ معلوم نہیں ہے لیکن شاید کہ اس کا مطلب اونچا نصب کیا ہوا15:21+ہم15:21لوگ اس لفظ کا صحیح مطلب نہیں جانتے ہیں لیکن شاید کہ اس کا مطلب نیچے نصب کیا ہوا۔17:10+اس17:10کے معنیٰ حقیقی مکان کے نہیں۔ بلکہ اس کے معنیٰ خدا وند داؤد کے خاندان سے ہی لوگوں کو کئی کئی سال تک بادشاہ بنائے گا۔